سین ولیمز نے یواے ای کی بولنگ کو کھلونا بناڈالا
میزبان ٹیم نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرکے سیریز میں فیصلہ کن برتری لے لی
تیسرے ون ڈے میں سین ولیمز نے یواے ای کی بولنگ کو کھلونا بناڈالا، ناقابل شکست سنچری سے زمبابوے کو 131 رنز سے فتح دلادی، 4 میچز کی سیریز میں میزبان سائیڈ کو 3-0 کی ناقابل شکست برتری بھی حاصل ہوگئی۔
یو اے ای میں کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کوتیسرے ون ڈے میچ میں 131 رنز سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 307 رنز بنائے ، مین آف دی میچ سین ولیمز نے 84 بالز پر ناقابل شکست 109 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، پی جے مور بھی 58 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انھوں نے 52 میں سے 2 بالز کو فضائی اور 4 کو زمینی راستے سے باؤنڈری پار کرائی، کریگ ایروائن بھی 71 بالز پر 64 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کی اننگز 3 چھکوں اور 5 چوکوں سے مزین تھی، اوپنر سلومون مائر نے 40 رنز کے ساتھ ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا۔
308 رنز ہدف کے تعاقب میں جانے والی مہمان سائیڈ کی ابتدائی 3 وکٹیں صرف 15 رنز پر گرگئیں۔ اگرچہ درمیان میں محمد عثمان نے 49 اور رضوان نے 47 رنز بناکر کچھ مزاحمت کی تاہم پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 176 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عثمان 49 اور رضوان 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ریان برل نے 4 جبکہ سکندر رضا اور کائیل جارویس نے 2، 2 وکٹیں لیں۔