بھارت نےانڈر19ورلڈکپ کےفائنل میں آسٹریلیا کوشکست دےدی

بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستائس رنز بنا کر مطلوبہ ہدف مکمل کرلیا


ویب ڈیسک August 26, 2012
بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستائس رنز بنا کر مطلوبہ ہدف مکمل کرلیا. فوٹو اے ایف پی

بھارت نےآسٹریلیا کو6 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔

بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستائس رنز بنا کر مطلوبہ ہدف مکمل کرلیا۔ بھارت کی طرف سے کپتان ان مکت چندنے111رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر بھارت کو دو سو پچیس رنزکا ہدف دیا۔

آسڑیلیا کے ڈبلیو جی بوسیٹو نے سب سے زیادہ ستاسی رنز بنائےاور ناٹ آوٹ رہے ۔ جبکہ اے جے ٹرنر نے تینتالیس اور ٹی ایم ہیڈ نے سینتیس رنز بنائے ۔

بھارت کےسندیپ شرمانے چار آسٹریلوی بلےبازوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں