کراچی عدالتی حکم عدولی محکمہ صحت کے2اعلیٰ افسران کی گرفتاری کا حکم

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکھر اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کراچی مقدمات میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئے

افسران دو الگ مقدمات میں گواہ ہیں جو پیش ہونے سے انکاری ہیں،گرفتارکرکے 4ستمبر کو پیش کیا جائے، ڈرگ عدالت فوٹو: فائل

ڈرگ عدالت نے 2 اعلیٰ سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں قبل ازیں دونوں افسران کو عدالت نے مختلف مقدمات میں طلب کیا تھا جبکہ افسران عدالت میں حاضری سے انکاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ساتھی محمد اسحاق اور ممبر ڈاکٹر نزہت قادری نے ای ڈی او ڈاکٹر جے رام اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکھر اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کراچی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے ہفتے کو فاضل کورٹ نے عدالتی حکم عدولی پر مذکورہ افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرکے 4 ستمبر کو کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے استغاثہ کے مطابق سکھر کے 2مقامی ادویہ سپلائی کرنے والی کمپنی کے2 مالکان کے 2012 میں لائسنس کی مدت ختم ہوچکی تھی۔




تاہم ملزمان غیرقانونی طور پر ادویہ سپلائی کررہے تھے فاضل کورٹ نے متعدد بار مذکورہ افسران کو طلب کیا تھا کہ وہ کورٹ کو بتائے کہ مذکورہ ملزمان کو کب لائسنس جاری کیا تھا اور انھوں نے دوبارہ لائسنس کی تجدید کیلیے کوئی درخواست دی تھی مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا لیکن گواہوں نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا، جبکہ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر (ای ڈی او) ہیلتھ کراچی سے سائٹ کے علاقے میں واقع او بی ایس کمپنی کے مالکان ڈاکٹر علی حسن اور محمد گل مجاہد کو جاری کردہ لائسنس کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا لیکن انھوں نے بھی کورٹ میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔
Load Next Story