ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان اسمتھ اور وارنر کی واپسی

اوپنر ایرون فنچ کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے


ویب ڈیسک April 15, 2019
ورلڈ کپ 2019 کی میزبانی انگلینڈ کررہا ہے فوٹو: فائل

آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ تنازع میں پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد واپسی ہوئی ہے۔

30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جس نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اوپنر ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔

5 فاسٹ بولرز پر مشتمل مضبوط کینگروز میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے۔ پانچ فاسٹ بولرز پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک ، جے رچرڈسن ، کولٹر نائل اور بہرینڈوف منتخب کئے گئے ہیں۔ اسکواڈ میں دو اسپنرز نیتھن لائن اور ایڈم زمپا شامل کئے گئے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، شان مارش ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنز اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں