چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ کردیے

جاوید اقبال کا شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی خود کرنے کا فیصلہ


Numainda Express April 15, 2019
جاوید اقبال کا شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی خود کرنے کا فیصلہ فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ کردیے۔

چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے انہیں شریف فیملی کے کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

نیب لاہور کے مطابق چیئرمین نیب نے نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو طلب کرنے کے نوٹسز منسوخ کرتے ہوئے گھر پر سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کردیے جو آج ہی شریف فیملی کو بھجوائے جائیں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی خود کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا

اس موقع پر چیرمین نیب نے کہا کہ نیب خواتین کے تقدس، حرمت، عزت اور چار دیواری پر مکمل یقین رکھتا ہے اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے، نیب کی کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے اور دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانون اور آئین پاکستان کو مد نظر رکھ کر اپنا کام کرتا ہے، نیب کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں تاہم تمام میگا کرپشن کیسز کو میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |