اسلام آبادواقعہ حکومتی نا اہلی ہے وزیراعظم مستعفی ہوں عثمان کینیڈی
ایک شخص کا5گھنٹے دارالحکومت کو یرغمال بنانا سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، عثمان کینیڈی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد عثمان کینیڈی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو صرف ایک شخص کا5گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھنا حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ناقص کارکردگی کوعیاں کرتا ہے۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ایک شخص نے دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخل ہو کر اپنا مقصد پورا کیا لیکن انتظامیہ5 گھنٹے تک تماشہ دیکھتی رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یا تو حکومت ملک سے مخلص نہیں یا پھر اس میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ ملک کو سنبھال اور اس کی حفاظت کر سکے۔
انھوں نے میڈیا کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میڈیا نے تمام حقائق سے پردہ اٹھا کر حکومت اور اداروں کی کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا۔ وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کو چاہیے تھا کہ وہ اس واقعے پر عوام کے سامنے اپنی حکومت کی کوتاہی کا اعتراف کر تے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ۔