شام ميں درجنوں افراد کی لاشيں برآمد كر لی گئيں

دارالحكومت دمشق كے نواحی علاقہ حنرايا سے درجنوں افراد کی لاشيں برآمد كرلی گئی ہيں،شام میں انسانی حقوق كے كاركن۔


APP August 26, 2012
ان افراد كو جس طريقہ سے ہلاک كيا گيا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ انہيں صدر بشارلااسد کی حامی فورسز نے قتل كيا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی۔

شام ميں آج درجنوں افراد کی لاشيں برآمد كر لی گئيں ۔ شام ميں انسانی حقوق كے كاركنوں كا كہنا ہے كہ دارالحكومت دمشق كے نواحی علاقہ حنرايا سے درجنوں افراد کی لاشيں برآمد كر لی گئی ہيں۔

كاركنوں كا دعویٰ ہے كہ ان افراد كو جس طريقہ سے ہلاک كيا گيا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ انہيں صدر بشارلااسد کی حامی فورسز نے قتل كيا ہے۔ دوسری جانب برطانيہ ميں قائم سيرين آبزرويٹری فار ہيومن رائٹس اور مقامی كوآرڈينيشن كميٹی كا كہنا ہے کہ جب اقوام متحدہ اور عرب ليگ كے نئے مندوب برائے شام الخضر براہمی نے كہا ہے كہ وہ شام ميں قيام امن كی كوششوں كيلئے كوئی كسر نہيں چھوڑيں گے تب ان ہلاكتوں کی رپورٹ ملی، تاہم انہيں اپنے سامنے موجود چيلنجز سے خوف بھی محسوس ہوتا ہے۔ واضح رہے كہ براہمی كو كوفی عنان كے مستعفی ہونے كے بعد يہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں