آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 15, 2019
ملاقات میں عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق کیا گیا، ترجمان پاک فوج (فوٹو: آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹاف آف اسٹرٹیجک پلاننگ اینڈ ڈیفنس روسز نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹاف آف سٹرٹیجک پلاننگ اینڈڈیفنس روسز نے ملاقات کی، میجر جنرل نثار الہامنہ نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے اورعسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |