متحدہ عرب امارات میں گھر میں آتشزدگی سے 6 پاکستانی جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں
متحدہ عرب امارات کے ایک گھر میں لگنے والی آگ میں 6 پاکستانی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں سے 4 ایک ہی خاندان کے فرد ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے ایک ولا میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور خوفناک شعلے بلند ہونے لگے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ہی گھر مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔
آتشزدگی میں 6 افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق پاکستان سے ہے جب کہ 6 میں سے 4 افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت والد محمد فاروق بیٹے عمر فاروق، خرم، ان کا ایک رشتہ دار علی حیدر جب کہ دیگر دو افراد خیال افضل اور عید نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص محمد رحیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اہل خانہ سے ملنے دبئی سے آیا تھا اور رات ٹہر گیا، گرمی کے باعث کمرے سے باہر نکلا تو دیگر کمروں میں آگ لگی ہوئی تھی، دوستوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ دھوئیں کے باعث بے ہوش ہوگئے تھے اور تیزی سے پھیلتی آگ سے بچنے کے لیے میں نے باتھ روم کی کھڑکی سے باہر چھلانگ لگائی۔