کراچی میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 6 دہشت گرد گرفتار
گرفتار دہشت گردوں نے 2003 سے 2019 تک فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں 50 سے زائد لوگوں کو قتل کیا، پولیس
سی ٹی ڈی نے بزنس ریکارڈر روڈ کے قریب کارروائی کے دوران 50 افراد کی فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی پولیس نے بزنس ریکارڈر روڈ کے قریب کارروائی کے دوران فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ محمد تحریک جعفریہ سے ہے جن کی شناخت محمد حیدرعرف بچہ، سید مہتاب حسین نقوی عرف مچھڑ عرف بالا، گل اکبرعرف عبداللہ، پولیس ہیڈ کانسٹیبل سید حیدر عباس رضوی عرف پولیس والا، آصف رضا عرف خالد اور کامران عرف پٹھان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 نائن ایم ایم پستول، ایک 30 بورپستول ،2 موٹر سائیکلیں، اور 9 ایم ایم پستول کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ گرفتار دہشت گرد محمد حیدرعرف بچہ، سد مہتاب نقوی اور گل اکبر کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گرد بیرون ملک سے مکمل تربیت یافتہ ہیں جنہیں اسلحہ، موٹر سائیکل اور مالی مدد ایک نیٹ ورک کے ذریعےفراہم کی جاتی ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز نے سال 2003 سے 2019 تک مخالف مسلک کے 50 سے زائد لوگوں کو قتل کیا تاہم مزید تفتیش کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔