مسجد کے بیت الخلا سے ملنے والے بچے کی والدہ اور بہن کے قتل کا انکشاف

پولیس نے مقتولہ کے بھائی قیصر کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا


Numainda Khususi April 15, 2019
پولیس نے مقتولہ کے بھائی قیصر کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا فوٹو:فائل

وارث روڈ کی مسجد کے بیت الخلا سے ملنے والے بچے کی شناخت ہوگئی اور اس کی والدہ و بہن کو قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق لٹن روڈ کے علاقہ کچا جیل روڈ پر ماں بیٹی کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور جائے واردات سے پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والا مقتولہ عائشہ کا ڈیڑھ سالہ احد مل گیا۔ احد کو 6 روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سوار وارث روڈ کی ایک مسجد میں چھوڑ گیا تھا۔

بچہ پچھلے چھ روز سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں ہے جسے نامعلوم موٹر سائیکل سوار وارث روڈ کی ایک مسجد میں چھوڑ گیا تھا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کے مطابق بچے کے ماموں اور مدعی مقدمہ قیصر نے بچے کی حوالگی کے سلسلہ میں رابطہ کرلیا ہے، قانونی کارروائی مکمل کرکے بچے کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے اور تحقیقات میں پیش رفت کے لیے مقتولہ کا موبائل ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی قیصر کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مقتولہ کے زیر حراست شوہر حسین مدنی اور اس کے دوست بلال سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |