ورلڈ کپ سے قبل تزئین نو ماسکو کا تاریخی ارینا لژنیکی بند ہو جائے گا

ورلڈ ایتھلیٹکس کے بعد اب 2017 میں کنفیڈریشنز کپ کیلیے کھولنے کا اعلان


Sports Desk August 18, 2013
تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹنگ ایونٹ 1980 ماسکو اولمپکس اس اسٹیڈیم میں منعقد ہوا تھ.۔فوٹو: فائل

ماسکو کا تاریخی ارینا لژنیکی فٹبال ورلڈ کپ سے قبل تزئین نو کیلیے بند ہو جائے گا، یہاں آخری بار ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا۔

اب اسے2017 میں کنفیڈریشنز کپ میچز کی میزبانی کیلیے کھولا جائے گا، سوویت یونین کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹنگ ایونٹ 1980 ماسکو اولمپکس اس اسٹیڈیم میں منعقد ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لژنیکی ارینا کے بند ہونے سے قبل یہاں آخری اہم ایونٹ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ منعقد ہوئی، اتوار کو ختم ہونے والے مقابلوںکیلیے ایونٹ آرگنائزرز نے 84 ہزار 745 افراد کی گنجائش والے ارینا کیلیے فیلڈ، ٹریکس اور جمپنگ سیکٹرز تیار کیے۔ سوویت یونین کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹنگ ایونٹ اور ماسکو کے شہریوں کیلیے یادگار 1980ماسکو اولمپکس منعقد کرنیوالے اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو کیلیے یہ تبدیلیاں ابتدائی اقدام ہیں، دریا کے کنارے اس اسپورٹس سینٹر کی تعمیر کا فیصلہ دسمبر 1954 کی سرد جنگ کے بعد کیا گیا جسے سرکاری طور پر 31 جولائی 1956 میں کھولا گیا تھا۔



اس کے بعد سے یہاں 3 ہزار سے زائد آفیشل فٹبال میچز بشمول 1999 یوئیفا کپ فائنل اور 2008 چیمپئنز لیگ فائنل منعقد ہوچکے ہیں۔ لژنیکی میں 1957 کا آئس ہاکی ورلڈ چیمپئن شپس، 1961 کا ماڈرن پینٹاتھلون اور 1962 میں اسپیڈ اسکیٹنگ مقابلوں کا انعقاد بھی ہوچکا۔ رواں برس اسٹیڈیم میں رگبی سیونز ورلڈ کپ کے میچز بھی کھیلے جاچکے ہیں۔ ارینا مکمل طور پر 1995 میں دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا، اسٹینڈز میں پلاسٹک کی نشستیں اور بارش اور برفباری سے بچنے کیلیے خصوصی چھت بھی نصب کی گئی تھی۔ اسٹیڈیم 2017 میں روایتی ورلڈ کپ کی ڈریس ریہرسل کیلیے کنفیڈریشنز کپ میچز کی میزبانی کیلیے دوبارہ کھولا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں