دہشت گردی کیخلاف مسلم ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا امام کعبہ
پاکستان اور سعودی عرب عالم اسلام کی مشترکہ قوت اور ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شیخ عبد اللہ عوادالجہنی
امام کعبہ شیخ عبد اللہ عواد الجہنی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی طاقت ہے تاہم دہشت گردی کیخلاف مسلم ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
امام کعبہ شیخ عبد اللہ عواد الجہنی نے گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقات کی اور کہا پاکستان سعودی عرب کی طاقت ہے، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
ایوان صدر آمد پر صدر عارف علوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ صدر نے کہاکہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مدد کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیے۔ حج کوٹہ بڑھانا بھی خوش آئند ہے۔ امام کعبہ نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات کی بنیاد ایمان ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلیے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں اور دونوں ملک ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں امام کعبہ نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کیلیے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے، مسلم دنیا میں پاکستان کی ایک خاص حیثیت اور خطے کے امن و سلامتی میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ آرمی چیف اور امام کعبہ نے پاک سعودی تعلقات پر اطمنان کا اظہار کیا، اس موقع پر مسلم دنیا میں امن و یگانگت کے فروغ کیلیے کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پارلیمنٹ ہائوس میں امام کعبہ کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں شبلی فراز، راجہ ظفرالحق، اعظم سواتی، سجاد طوری، مولا بخش چانڈیو اور دلاور خان بھی شریک تھے۔چیئرمین سینٹ نے کہاپاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب تاریخی ، ثقافتی ، مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
بعد ازاں امام کعبہ نے اسپیکر ہائوس میں نماز ظہر کی امامت اور پاکستان میں امن اور ترقی کیلیے خصوصی دعا کروائی۔ اسپیکر نے امام کعبہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ، امام کعبہ آج منگل کو ایک روزہ دورہ پرلاہورجائیں گے ۔