سنتھیٹک و پولیئسٹر یارن درآمد پر رعایت بوگس صنعتی یونٹس کا انکشاف

پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں یکساں ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی تجویز دیدی ہے۔

پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں یکساں ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی تجویز دیدی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے سنتھیٹک و پولیئسٹر یارن کی درآمد پر دی جانے والی رعایتی ود ہولڈنگ ٹیکس کی سہولت کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔


سنتھیٹک و پولیئسٹر یارن کی رعایتی ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی پر درآمد کے لیے بڑے پیمانے پر بوگس و جعلی صنعتی یونٹس قائم ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کمرشل امپورٹرز اور صنعتی یونٹس کے لیے سنتھیٹک و پولیئسٹر یارن کی درآمد پر یکساں ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی تجویز دیدی ہے۔
Load Next Story