امریکا میں مافیا دہشتگردوں اور اسمگلروں کیلیے کوئی جگہ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کو قوانین بدلنے اور سرحدوں پر فوج لگانے کی ضرورت ہے، امریکی صدر


ویب ڈیسک April 16, 2019
امریکا کو قوانین بدلنے اور سرحدوں پر فوج لگانے کی ضرورت ہے، امریکی صدر۔ فوٹو : فائل

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں مافیا، دہشتگردوں اور اسمگلروں کیلیے کوئی جگہ نہیں لہٰذا ان کیلیے قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکا میں مافیا، دہشتگردوں اور اسمگلروں کیلیے کوئی جگہ نہیں لہٰذا ان کیلیے قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو قوانین بدلنے اور سرحدوں پر فوج لگانے کی ضرورت ہے تاہم اس کیلیے ڈیموکریٹس کو امیگریشن قوانین کیلیے تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کیلیفورنیا بدانتظامی میں سب سے آگے ہے لہٰذا مرکزی قوانین نہ ماننے والی ریاستیں اب تارکین وطن کو خود سنبھالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں