پاکستانی کپتان بابر اعظم کے بولنگ ایکشن پر سوالیہ نشان

کنبرا کرکٹ اکیڈمی میں ماہرین ان کے بولنگ ایکشن کا باریک بینی...

بنگلہ دیش کے خلاف ساتویں پوزیشن کےمیچ میں ریفری نے بابر اعظم کے بولنگ ایکشن پر سوالیہ نشان اٹاتے ہوئے اسے رپورٹ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

آئی سی سی نے پاکستان کے انڈر نائن ٹین ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے انہیں آسٹریلیا میں ہی روکنے کی ہدایت کی ہے۔


ایکسپریس نیوذ کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ساتویں پوزیشن کےمیچ میں ریفری نے بابر اعظم کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا۔

کنبرا کرکٹ اکیڈمی میں ماہرین ان کے بولنگ ایکشن کا باریک بینی سےجائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق انڈر نائن ٹین ورلڈکپ کے دوران مجموعی طور پر بارہ بولرز کےایکشن مشکوک قرار پائے۔ اگربابر اعظم کے ایکشن کو درست تسلیم نہ کیاگیا توان کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، دوسری طرف ٹیم کے باقی کھلاڑی آج رات وطن لوٹ رہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story