پاکستان سے جذباتی تعلق کی وجہ سے فلم ’کلنک‘ سائن کی سنجے دت

برصغیر کی تقسیم کے وقت میرے والد پاکستان سے بھارت آئے تھے اس لئے اس سے میرا جذباتی تعلق ہے، سنجے دت


ویب ڈیسک April 16, 2019
’کلنک‘میں میرے کردار کانام بلراج ہے جو کہ میرے والد سنیل دت کا اصل نامی ہے، سنجے دت فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے فلم 'کلنک' سائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی ہامی بھری۔

کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'کلنک' کا پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق بتایا جارہا ہے۔ پہلے فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ نے یہ بیان دے کر پاکستانی اوربھارتی میڈیا میں خوب توجہ حاصل کی کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار روپ کو بہترین انداز میں اداکرنے کے لیے پاکستانی ڈراما سیریل 'زندگی گلزار' ہے کے کردار کشف سے رہنمائی لی جسے اداکارہ صنم سعید نے ادا کیاتھا اور اب فلم 'کلنک' میں پاتریاچ بلراج چوہدری کا اہم کردار ادا کر رہے بالی ووڈ کے سنجو بابا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم 'کلنک' پاکستان کے ساتھ جذباتی تعلق کی وجہ سے سائن کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا، عالیہ بھٹ

سنجے دت نے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1993 میں جب وہ فلم 'گمراہ' میں کام کررہے تھے اس وقت پروڈیوسریش جوہر(کرن جوہر کے والد)نے انہیں فلم 'کلنک' کی کہانی سے متعلق بتایا۔ یش اور کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی 'دھرما پروڈکشن' بالکل میری فیملی کی طرح ہے لہٰذا گزشتہ برس کرن جوہر نے جب دوبارہ مجھ سے اس فلم کے حوالے سے بات کی تو میں نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھرلی۔

سنجے دت نے فلم میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 'کلنک' میں میرے کردار کانام بلراج ہے جو کہ میرے والد سنیل دت کا اصل نام ہے۔ برصغیر کی تقسیم کے وقت میرے والد پاکستان سے بھارت آئے تھے لہٰذا اس سے میرا جذباتی تعلق ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کوصنم سعید کا محبت بھرا جواب

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آچکی ہے کہ یش جوہر نے فلم 'کلنک' کے سیٹ کی تیاری کے لیے 15 سال قبل پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کیا تھا تاہم وہ یہ فلم مکمل نہ کرسکے اور اب ان کے بیٹے کرن جوہر نے اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لیے فلم 'کلنک' بنائی ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ، ورون دھون، سوناکشی سنہا، آدیتیہ رائے کپور کے علاوہ تقریباً دو دہائیوں بعد سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/ButCp9JHAVU/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں