روزنامہ ایکسپریس آفس پر حملہ قابل مذمت ہے سی پی این ای سندھ کمیٹی

واقعہ آزادی اظہار پرحملہ ہے،حکومت حالات کی نزاکت کا ادراک کرے،وقاریوسف عظیمی


Press Release August 18, 2013
وقار یوسف عظیمی کی صدارت میں میںہونے والے اجلاس میں روزنامہ ایکسپریس کراچی کے دفتر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ۔ فوٹو : آن لائن

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی سندھ کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں جو کہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی صدارت میں ہوا میں روزنامہ ایکسپریس کراچی کے دفتر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس واقعے کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ حالات کی نزاکت کا ادراک کیا جائے۔

اجلاس میں اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ عوام کے ہر طبقہ فکر کے جان و مال کی حفاظت کی ذمے داری حکومت کی ہوتی ہے لیکن دہشت گردی کے مسلسل واقعات سے نمٹنے میں ناکامی سے دلچسپی یا نا اہلی ظاہر ہوتی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی کئی صحافتی اداروں اور صحافیوں پر حملے ہوچکے ہیں اور بعض صحافیوں کو قتل بھی کیا جاچکا ہے لیکن صحافتی ادارے اور صحافی حکومت کی جانب سے محض اعلانات اور یقین دہانیوں پراکتفا کرنے پرمجبور ہیں۔ سی پی این ای کے اجلاس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، تنظیموں اور گروپوں سے اپیل کی گئی ہے کہ میڈیا کے اداروں پر دبائو ڈالنے یا تشدد کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کے لیے اخباری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی طرف پیش قدمی کی جائے گی۔



سی پی این ای سندھ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کونسل کے سیکریٹری جنرل عامر محمود(کرن ڈائجسٹ)،ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی (روحانی ڈائجسٹ)، نائب صدر اسلام آباد اعجاز الحق( ایکسپریس گروپ)، ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز)، جاوید مہر شمسی( روزنامہ کلیم)، مشتاق احدم قریشی (ماہنامہ نیا افق)، غلام نبی چانڈیو(روزنامہ پاک)، حامد حسین عابدی(روزنامہ امن)، مختار عاقل(روزنامہ جرأت)، نصیر ہاشمی(روزنامہ امت)، الیاس شاکر(روزنامہ قومی اخبار)، عبدالخالق مارشل(آن لائن نیوز ایجنسی)، طاہر نجمی( روزنامہ ایکسپریس)، کمال صدیقی( ایکسپریس ٹریبیون)، اویس اسلم علی(پی پی آئی نیوز ایجنسی)، عبدالرحمان منگریو(روزنامہ انڈس پوسٹ)، سلمان قریشی(روزنامہ ایکشن)، وحید جمال(روزنامہ خبریں)، مظفر اعجاز (صدا نیوز ایجنسی)،

یونس مہر(روزنامہ ہلچل)، زاہدہ عباسی( روزنامہ نواسج)، سید کامران رضوی(روزنامہ نوائے سندھ)، عشمان عرب ساٹی(وطن گجراتی) شیر محمد کھاوڑ(روزنامہ اپیل)، دردانہ شہاب( ماہنامہ سطور)، محمد اقبال(دوشیزہ ڈائجسٹ)، دانش چنا(روزنامہ بھٹائی چینل)، عبدالقیوم(روزنامہ نیوز کوریج)، ممتاز علی پھلپوٹو(روزنامہ عوامی پرچار)، بشیر احم (روزنامہ نجات)، خرم علی(پاکستان آبزرور)، محمد تقی علوی( روزنامہ میسنجر) نے شرکت کی۔ اجلاس میں روزنامہ حرمت کراچی کے ایڈیٹرمحمد اشرف قریشی کے انتقال پران کیلیے دعائے مغفرت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں