ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

مشرفی مرتضیٰ ٹیم کی قیادت کریں گے نائب کپتان کی ذمہ داری شکیب الحسن انجام دیں گے


ویب ڈیسک April 16, 2019
15رکنی اسکواڈ میں نوجوان فاسٹ بولر ابو جاوید کو بھی شامل کیا گیا ہے، فوٹو: فائل

لاہور: 30مئی سے انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ کے لیے فاسٹ بولر مشرفی مرتضیٰ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ نائب کپتان کی ذمہ داری شکیب الحسن انجام دیں گے۔

15رکنی اسکواڈ میں نوجوان فاسٹ بولر ابو جاوید کو بھی شامل کیا گیا ہے، پیسر نے تاحال ون ڈے ڈیبیو نہیں کیا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی نے انہیں عالمی کپ کھیلے کا پروانہ تھمایا ہے۔

اسکواڈ میں مشفیق الرحیم، محمد سیف الدین، مہدی حسن، تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، محمود اللہ، شکیب الحسن، محمد مٹھن، ابو جاوید، صابر رحمان، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور صابر رحمان شامل ہیں۔

عالمی کپ کے لیے بنگلادیش اپنا پہلا میچ 2 جون کو اوول کے میدان پر جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا لیکن ورلڈکپ کی مہم سے قبل بنگلادیشی ٹیم پاکستان اور بھارت سے 2 پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔