بچی کو غلط انجکشن لگانے والا نجی اسپتال کا ملازم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسپتال کے عملے نے 9 ماہ کی بچی نشوا کو غلط انجیکشن لگادیا جس سے وہ ذہنی طور پر مفلوج ہوگئی تھی


کورٹ رپورٹر April 16, 2019
اسپتال کے عملے نے 9 ماہ کی بچی نشوا کو غلط انجیکشن لگادیا جس سے وہ ذہنی طور پر مفلوج ہوگئی تھی ۔ فوٹو : فائل

مقامی عدالت نے معصوم بچی کو غلط انجکشن لگانے والے ملازم معیز کو 20 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو معصوم بچی کو غلط انجکشن لگانے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے نجی اسپتال کے ملازم کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ غلط انجکشن سے متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی

تفتیشی افسر سب انسپکٹر سلیم نے بتایا کہ ملازم نے ڈاکٹر کی ہدایت کے بالکل الٹ بچی کو انجکشن لگایا، ملزم کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم معیز کو 20 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کراچی کے نجی اسپتال دارالصحت کے عملے نے 9 ماہ کی بچی نشوا کو غلط انجیکشن لگادیا جس کے نتیجے میں وہ ذہنی طور پر مفلوج ہوگئی تاہم اب متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |