ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن نے صارفین کیلئے سہولت مرکز قائم کردیا

مرکز مکانات کی تعمیر، مرمت اور تزئین کیلئے ایچ بی ایف سی کی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے


Business Reporter April 17, 2019
مرکز مکانات کی تعمیر، مرمت اور تزئین کیلئے ایچ بی ایف سی کی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے . فوٹو : ایکسپریس

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن نے اپنے صدر دفتر میں صارفین کے لیے سہولت مرکز قائم کردیا ہے۔

ایچ بی ایف سی سہولیتی مرکز کی افتتاحی تقریب میں ایم ڈی باسط علی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اظہر اقبال قریشی نے سمیت دیگر اعلیٰ انتظامی عہدے داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ڈی ایچ بی ایف سی باسط علی نے کہا کہ کم آمدن والے طبقے کو ہاؤسنگ فنانس کی فراہمی آسان بنانے کیلئے نئی پراڈکٹس متعارف کرائی جارہی ہیں جن میں آسان جیسی منفرد پراڈکٹس کے ذریعے 12فیصد کی فکس شرح پر 20سال کی مدت کے لیے قرضے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی ڈیجیٹائزیشن کے بعد مزید اسکیمیں بھی متعارف کرائی جائیں گی، ایچ بی ایف سی جلد ہی کارپوریٹ اداروں کے ملازمین کے لیے رہائشی قرضوں کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر ہیڈ آف سیلز عاطف علاؤالدین نے کہا کہ سہولیتی مراکز چھوٹے شہروں میں بھی قائم ہوں گے جن سے خدمات کا دائرہ وسیع کرنے میں مدد ملے گی یہ مراکز صارفین کو رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ کیس کو پراسیس کرنے میں بھی مدد دیں گے۔

عاطف علاؤالدین نے کہا کہ سہولت مراکز ان علاقوں میں قرضوں کی فراہمی کا مؤثر ذریعہ بنیں گے جہاں ایچ بی ایف سی کی باضابطہ شاخیں نہیں ہیں۔

عاطف علاﺅ الدین نے کہا کہ ایچ بی ایف سی کی کمرشل ادارے کے طور پر برانڈنگ کی جارہی ہے اور کارپوریٹ ماڈل کی طرز پر ڈیجیٹائزیشن کا عمل بھی جاری ہے ایچ بی ایف سی ملک میں ہاﺅسنگ کی طلب پوری کرنے میں ہمیشہ سے کلیدی کردار ادا کرتا رہا اور اب بدلتے ہوئے رجحانات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک نئی شروعات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں