پاکستان ہاکی فیڈریشن جرمانے کیخلاف اپیل کرے گا

پرولیگ میں ٹیم نہ بھجوانے پر ورلڈ باڈی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔

پرولیگ میں ٹیم نہ بھجوانے پر ورلڈ باڈی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام ایف آئی ایچ کی طرف سے عائد جرمانے کیخلاف اپیل کریں گے۔


پرولیگ میں ٹیم نہ بھجوانے پر ورلڈ باڈی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کیا ہے جب کہ عدم ادائیگی پر رقم میں اضافہ اور پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری پی ایچ ایف شہبازسینئرنے ایف آئی ایچ حکام کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم جرمانے پرقانونی مشاورت کریں گے، ایف آئی ایچ کو لکھیں گے کہ جتنا جرمانہ عائدکیا وہ ہم کیسے ادا کریں، اگر اتنی رقم ہمارے پاس ہوتی تو ہم ٹیم نہ بھجوا دیتے، ہم ایف آئی ایچ سے جرمانہ ختم کرنے یا اس میں کمی کا مطالبہ کرینگے۔
Load Next Story