اسلام آبادایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 100 کیپسول برآمد

ملزم کا نام جمال خان ہے اور اس کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے، اے این ایف

ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول نکلواکر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 741 سے جدہ جا رہا تھا کہ پرواز سے قبل مشکوک حرکات کے باعث ایئرپورٹ پر موجود انٹی نارکوٹکس فورس نے اس سے تفتیش شروع کی، ملزم کے طبی معائنے پر اس کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسولز کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد اے این ایف حکام نے ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول اگلوالئے۔

اینٹی نارکوٹکس فورسز کے مطابق ملزم کا نام جمال خان ہے اور اس کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے، ملزم کو حراست میں لے کر اس کے مزید ساتھیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story