اسلام آباد واقعہسکندر کی بیوی کنول ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزمہ کو کل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پش کیا جائے، میجسٹریٹ کا حکم


ویب ڈیسک August 18, 2013
سکندر نے جمعرات کو اپنی بیوی اور 2 بچوں کے ہمراہ جناح ایونیو کی سڑک کو 5 گھنٹوں تک بلاک کر رکھا تھا۔ فوٹو : فائل

عدالت نے ملک سکندر حیات کی بیوی کنول کو ایک رزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سکندر کی حالت خطرے سے باہر ہے، وہ مکمل طور پر ہوش میں ہے اور بات چیت کررہا ہے تاہم سکندر فی الحال چل پھرنہیں سکتا۔ سکندر کو مزید کچھ دن آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ اسے اسپتال سے فارغ کرنے کے کا فیصلہ اس کے معالجین کی ٹیم کرے گی تاہم ڈاکٹر آج اس کا نفسیاتی معائنہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سکندر کے خاندان یا دوستوں میں سے اب تک کوئی بھی اس سے ملنے نہیں آیا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزمہ کنول کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عدنان جمالی کی عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے ملزمہ کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے سکندر کی بیوی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے پیر کے روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شام کو جدید اسلحہ سے لیس محمد سکندر نے اپنی بیوی اور 2 بچوں کے ہمراہ جناح ایونیو کی سڑک کو 5 گھنٹوں تک بلاک کر رکھا تھا تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکندر کو دبوچنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے فائرنگ کرکے اسے اور اس کی بیوی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں