کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت مزید 5افراد جاں بحق

قائدآباد،بفرزون اوررضویہ میں فائرنگ سے 3 افراد کو ہلاک کردیاگیاجبکہ لیاری اورنیول کالونی 2افرادکی لاشیں ملی ہیں۔


ویب ڈیسک August 18, 2013
پولیس کی جانب سے کسی بھی ٹارگٹ کلر کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تاہم مختلف علاقوں سے جرائم مپیشہ افراد کو حراست میں لئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کے بعد قتل کی وارداتوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں آج بھی مختلف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق قائد آباد میں پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تاہم وہ طبی امداد کی فراہمی سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ بفرزون میں ہارون شاپنگ سیٹر کے قریب فائرنگ سے ایک موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی، رضویہ سوسائٹی میں بھی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 35 سالہ عمران کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ لیاری کے مرزا آدم خان روڈ سے ایک شخص اورنیول کالونی کے قبرستان سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے کسی بھی ٹارگٹ کلر کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تاہم مختلف علاقوں سے جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |