الطاف حسین کی مصروفیت سندھ بھر میں ایم کیو ایم کے جلسے کل تک کیلئے ملتوی

میرپورخاص اور کراچی میں آج ہونے والے جلسے اب کل اسی وقت اور مقام پر ہوں گے، ایم کیو ایم


ویب ڈیسک August 18, 2013
الطاف حسین کو آج میرپور خاص اور کراچی میں 3 مختلف مقامات پر ایک ساتھ ٹیلیفونک خطاب کرنا تھا. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ناگزیر مصروفیات کے باعث ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ بھر میں ہونے والے جلسے کل تک کے لئے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بنا پر میرپورخاص اور کراچی میں آج ہونے والے جلسے کل تک ملتوی کردیئے گئے ہیں، وقت اورمقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی پیر کے روز انہی مقامات پر الطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو آج میرپور خاص اور کراچی میں 3 مختلف مقامات پر ایک ساتھ ٹیلیفونک خطاب کرنا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں