جماعت اسلامی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اور اے این پی کا پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

اے این پی نے سندھ جب کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں این اے 254، پی ایس 95 اور پی ایس 103 پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔


ویب ڈیسک August 18, 2013
اے این پی نے سندھ جب کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں این اے 254، پی ایس 95 اور پی ایس 103 پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اور اے این پی نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جب کہ ایم کیوایم، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور اہلسنت والجماعت سمیت دوسری جماعتیں جمہوری عمل کے لئے پرعزم ہیں۔

اے این پی نے سندھ جب کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں این اے 254، پی ایس 95 اور پی ایس 103 پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جماعت اسلامی کےترجمان زاہد عسکری نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ 11 مئی کو کراچی اورحیدرآباد میں انتخابات میں دھاندلی کی وجہ سےبائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور ضمنی انتخابات کے موقع پر بھی جماعت اسلامی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

دوسری طرف ترجمان اے این پی سندھ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ جس طرح عام انتخابات میں مختلف نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی تھی، اسی طرح ضمنی انتخابات میں بھی پی پی امیدواروں کی حمایت کریں گے۔ ان دوجماعتوں کےعلاوہ تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، مسلم لیگ ن سمیت دوسری جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لےرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |