چینی چڑیا گھر نے کتے کو افریقن شیر بنا کر لوگوں کو بے وقوف بنا دیا

چڑیا گھر انتظامیہ کے جھوٹ کا پول اس وقت کھل گیا جب "افریقن شیر"اچانک کتے کی آواز میں بھونکنا شروع ہو گیا۔


ویب ڈیسک August 18, 2013
چڑیا گھر انتظامیہ کے جھوٹ کا سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ ایک اور کتے کو ریچھ اور سفیدلومڑی کو چیتے کے روپ میں دکھائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

چین جہاں اپنی جعلی اور غیر معیاری چیزوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے وہیں چین کے ایک چڑیا گھر نے جعلی جانور رکھ کر لوگوں کو کافی عرصے تک بے وقوف بنائے رکھا۔ چڑیا گھر کے جھوٹ کا پول اس وقت کھل گیا جب وہاں موجود "افریقن شير" اچانک کتے کی آواز میں بھونکنا شروع ہوگیا۔

چین کے وسطی صوبہ ہینان میں قائم "پیپلز پارک آف لوئے" کے ایک پنجرے میں ایک جانور کو رکھا گیا اور وہاں بورڈ لگایا گیا کہ یہ "افریقن شير" ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے کافی عرصے تک لوگوں کو ایک عام جانور کو "افریقن شير" کی شکل میں دکھا کر بے وقوف بنائے رکھا تاہم انتظامیہ کا یہ جھوٹ اس وقت سامنے آ گیا جب پنجرے میں قید جانور ایک دن اچانک کتے کی آواز میں بھونکنا شروع ہوگیا، اس تمام تر صورتحال کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ پنجرے میں قید جانور "افریقن شير" نہیں بلکہ تبتین نسل کا گھنے بالوں والا کتا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے جھوٹ کا سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ ایک اور کتے کو ریچھ اور سفیدلومڑی کو چیتے کے روپ میں دکھائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔