کراچی میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق بچے کے قتل کا مقدمہ 4 اہلکاروں کے خلاف درج

واقعے کا مقدمہ ہمارے مرضی سے درج نہیں کیا گیا، بچے کے والد کا بیان

واقعے کا مقدمہ ہمارے مرضی سے درج نہیں کیا گیا، بچے کے والد کا بیان۔ فوٹو:ایکسپریس

پولیس فائرنگ سے جاں بحق 2 سالہ بچے کے قتل کا مقدمہ چاروں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں گزشتہ رات پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 سالہ بچے کے قتل کا مقدمہ واقعے میں ملوث چاروں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمہ 324 اور 304 کی دفعات کے تحت مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے ایک اور بچہ جاں بحق

دوسری جانب بچے کے والد کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ ہمارے مرضی سے درج نہیں کیا گیا، ہمیں سچل تھانے میں بلوایا اور کہا مقدمے پر دستخط کر دیں، بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو بچانے کے لیے پولیس حقائق چھپا رہی ہے جب کہ پولیس والوں نے فائرنگ کے بعد یہ تک نہیں دیکھا کہ کس کو گولی لگی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صفورہ چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے مقابلے کے دوران 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا تھا، پولیس نے 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Load Next Story