کوئٹہ ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار جاں بحق

ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

سریاب روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔


کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر 2 موٹرسائیکل سواروں نے ایف سی چوکی پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کرحوالدار اکبر اور سپاہی حضرت علی جاں بحق جب کہ اسلم زخمی ہوگیا۔ ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا، لاشوں اور زخمیوں کو ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، علاقے کی ناکہ بندی کرکے دوسرے حملہ آور کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story