سعودی شہزادے نے اخوان المسلمون سے تعلق پر ٹی وی چینل کے سربراہ کو برطرف کردیا

الرسالہ ٹی وی کے ڈائریکٹر طارق السویدن کو اخوان المسلمون سے تعلق کے اعتراف کے بعد برطرف کیا گیا۔


ویب ڈیسک August 18, 2013
الرسالہ ٹی وی کے ڈائریکٹر طارق السویدن کو اخوان سے تعلق کے اعتراف کے بعد برطرف کیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

KARACHI: سعودی شہزادے الولید بن طلال نے ایک اسلامک ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر جنرل کو مصر کے معزول صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے کی وجہ سے برطرف کردیا ہے۔

سعودی شہزادے نے الولید روطانہ گروپ کے اسلامی چینل الرسالہ ٹی وی کے ڈائریکٹر طارق السویدن کو اخوان المسلمون سے تعلق اور کویت میں اخوان کے رہنما کی حیثیت سے کام کرنے کے اعتراف کے بعد برطرف کیا۔ برطرفی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام ميں طارق السویدن نے ٹی وی چینل کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع فراہم کرنے پر سعودی شہزادے کا شکریہ ادا کیا اور ٹی وی چینل کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں