ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر

کابینہ نے اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کا شق وار تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک April 17, 2019
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دی فوٹو: فائل

RIYADH: حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی گئی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دی۔

اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ پر بتایا کہ کابینہ نے مجوزہ اثاثہ جات اسکیم کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا ہے ، اثاثہ جات اسکیم سے متعلق تمام آپشنزپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ، اسکیم کو کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔