تجاویز شامل نہ کی گئیں تو بلدیاتی نظام مسترد کر دیں گے ایم کیو ایم

پیپلز پارٹی نے جو بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کیا ہے اس میں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل نہیں کیا گیا، ایم کیو ایم


ویب ڈیسک August 18, 2013
پیپلز پارٹی نے جو بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کیا ہے اس میں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل نہیں کیا گیا، ایم کیو ایم فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ نئے قانون کا مسودہ آئین کے مطابق نہیں بلکہ 1979 کے بلدیاتی مسودے کا چربہ ہے۔

سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کیا ہے اس میں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل نہیں کیا گیا، ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ مالی، سیاسی اور انتظامی امور بلدیاتی اداروں کے پاس ہونے چاہیے، اختیارات دیئے بغیر عوامی نمائندے مسائل حل نہیں کر سکتے، ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر بلدیاتی مسودے میں ایم کیو ایم کی تجاویز شامل نہ کی گئیں تو بلدیاتی نظام مسترد کر دیں گے، دوسری جانب پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام کا مسودہ کل سندھ اسمبلی میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان پہلے بھی مذاکرات ہو چکے ہیں جو بغیر کسی اتفاق رائے کے ختم ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں