ورلڈ کپ 2019 اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے میزبان انگلش ٹیم کا اعلان

انگلش ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے


Sports Desk April 17, 2019
انگلش ٹیم 30 مئی کو افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اترے گی فوٹو: فائل

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ آسٹریلیا، بھارت اور بنگلا دیش کے بعد انگلینڈ نے بھی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلش ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے۔

میزبان ٹیم میں جارحانہ اوپنرز جیسن روئے اور جونی بیرسٹو کے ساتھ الیکس ہیلز کو رکھا گیا ہے، تجربے کار جو روٹ، جو ڈینلے اور آئن مورگن مڈل آرڈر سنبھالیں گے، جوز بٹلر، بین اسٹوکس اور معین علی کو ہارڈ ہٹر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، عادل رشید اسپلشسٹ اسپنر جب کہ مارک ووڈ،کرس ووکس،ڈیوڈ ویلے اور لیام پلنکٹ اور ٹام کرن فاسٹ باولنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ویسٹ انڈین نژاد انگلش فاسٹ باولر جوفرا آرچر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تاہم وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں پہلی بار انگلش یونی فارم میں ان ایکشن ہوں گے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹی 20 میں سیم بلنگز اور جیمز ونسے کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم 30 مئی کو ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔