دبئی کے امیر راشد المکتوم کا لاہور چڑیا گھر کو شیر اور چیتے تحفے میں دینے کا فیصلہ

جانوروں میں 4 وائٹ ٹائیگر، 6 بنگال ٹائیگر اور 4 جوڑے افریقن شیر شامل ہیں۔

ڈیڑھ درجن شیر اور چیتوں کی کھیپ 22 اپریل کو لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔ فوٹو:فائل

دبئی کے امیر شیخ راشد المکتوم نے لاہور کے چڑیا گھر کو 18 شیر اور چیتے تحفے میں دینے کا کہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر کو کوششوں کے باوجود ابھی تک ہاتھی، گینڈا، دریائی گھوڑا اور چمپینزی تو نہیں مل سکے البتہ یو اے ای کی طرف سے تحفے میں دیئے جانے والے ڈیرھ درجن شیر اور ٹائیگر آئندہ ہفتے لاہور پہنچا دیئے جائیں گے۔


وفاقی حکومت کی طرف سے محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کو یہ خوشَخبری دی گئی ہے کہ دبئی کے شیخ راشد المکتوم کی طرف سے لاہور چڑیا گھرکو 18 شیر اور ٹائیگر تحفے میں دیئے جارہے ہیں اور یہ کھیپ 22 اپریل کو لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔

شیخ راشدالمکتوم کی طرف سے لاہور چڑیا گھر کو بھیجے جارہے جانوروں میں 4 وائٹ ٹائیگر ہیں جن میں 3 نر اور ایک مادہ ہے، اسی طرح 6 بنگال ٹائیگر جن میں چارنرا ور دومادہ شامل ہوں گے، اور 4 جوڑے افریقن شیر بھی تحفے میں دیئے جارہے ہیں۔

وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ یواے ای کی طرف سے ملنے والے شیر اور ٹائیگرزمیں سے کچھ لاہورسفاری زومیں رکھے جائیں گے اور پہلے سے موجود شیروں اور ٹائیگرز کے جوڑے مکمل کیے جائیں گے۔
Load Next Story