الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کا خطاب روکنے کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن کمیشن نواز شریف کو وزیراعظم کی حیثیت سے خطاب کرنے سے نہیں روک سکتا، سیکریٹری الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 19, 2013
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے بتایا کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب انتخابی ضابطہ اخلاق میں نہیں آتا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

GILGIT:

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نوازشریف کا آج قوم سے خطاب روکنے کی درخواست مسترد کردی۔


پیپلز پارٹی کی رہنما ساجدہ میر نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی کہ وزیراعظم کا آج ہونے والا قوم سے خطاب 22 اگست کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہے لہذاٰ کمیشن اس کو روکنے کے احکامات جاری کرے لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست مسترد کر دی گئی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے بتایا کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب انتخابی ضابطہ اخلاق میں نہیں آتا اور ان کےخطاب کا مقصد انتخابی مہم چلانا نہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نواز شریف کو وزیراعظم کی حیثیت سے خطاب کرنے سے نہیں روک سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں