پاکستانی موسیقی کا معیار آج بھی قائم و دائم ہے‘ رحیم شاہ
کچھ حالات خراب اورکچھ ہمارے چینلز پر سرحد پارکے گانے سنائے جاتے ہیں
ABBOTABAD:
معروف گلوکار رحیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی موسیقی کا معیار آج بھی قائم و دائم ہے اور پوری دنیا میں پاکستانی گلوکاروں کو انتہائی شوق سے سنا جاتا ہے' میں محنت پر یقین رکھتا ہوں اور میرا ایمان ہے کہ اگر نیت سے محنت کی جائے اور پھر اس کا نتیجہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیا جائے تو کسی کی محنت رائیگاں نہیں جاتی۔
ایک انٹر ویو میں گلوکار کا کہنا تھاکہ پشتو نہ جاننے والوں کے لیے پشتو میں گانا سمجھنا مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن کوشش سے ہرکام ممکن بنایا جاسکتا ہے، میرے ساتھ گلوکارہ فریحہ نے پشتو گانا گایا ہے وہ بھی یہ زبان نہیں جانتی تھیں لیکن انھیں میں نے سمجھایا، میرے لیے اردو بولنا زیادہ سہل ہے، اردو میں گائوں تو کوئی یہ کہہ نہیں سکتا کہ میں پشتو فیملی سے تعلق رکھتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات ایسے ہیں کہ ڈر لگتا ہے کہ شاید اس البم کے بعد دوسری البم نہ کرسکیں، کچھ تو ہمارے حالات خراب ہیں اور کچھ ہمارے چینلز پر سرحد پار کے گانے سنائے جاتے ہیں، جھنڈا پاکستان کا اور گن گائیںجائیں کسی اور کے یہ اچھی بات نہیں ہے، ہمیں شہرت، عزت، دولت پاکستان سے مل رہی ہے اور بچوں کو ہم دوسروں کا کلچر دکھا رہے ہیں، ریڈیو پر بھی غیر ملکی گانے چل رہے ہوتے ہیں، ہمارے بہت سے ساتھیوں کی البم تیار ہے لیکن ریلیز کرنے والے حالات نہیں ہیں۔