فلم انڈسٹری کیلیے بنائی گئی کمیٹی غیرمتعلقہ افراد پرمشتمل ہے پرویز کلیم

کمیٹی میں شامل لوگ عرصے سے انڈسٹری چھوڑ چکے، شان کو شامل کیاجائے


Cultural Reporter August 19, 2013
کمیٹی میں شامل لوگ عرصے سے انڈسٹری چھوڑ چکے، شان کو شامل کیاجائے۔ فوٹو: فائل

پرویز کلیم نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بنائی جانیوالی کمیٹی کو ماننے سے انکار کردیا ہے ۔

اس حوالے سے ان کا کہناہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے تشکیل دی جانیوالی کمیٹی ایسے غیر متعلقہ افراد پرمشتمل ہے جو طویل عرصہ سے انڈسٹری کو چھوڑ چکے ہیں۔ ان لوگوں کو فلم انڈسٹری کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا اس کمیٹی میں شان سمیت ایسے لوگوں کو شامل کیاجائے جو فلم انڈسٹری کے مسائل کو جانتے ہیں۔



پرویز کلیم نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ فلم انڈسٹری کو بحران سے دوچار ہوئے تیرہ سال سے زائد کاعرصہ ہوچلا ہے اس دوران حکومت کی طرف سے کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا ۔انھوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ اس کمیٹی میں فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو شامل کیا جائے جو اس کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |