میوزک کے مستقبل سے مایوس فنکار متبادل ذرائع تلاش کرنے لگے

اکثریت بیرون ممالک منتقل ہونا چاہتی ہے، کچھ نے کاروبار کی پلاننگ کرلی

اکثریت بیرون ممالک منتقل ہونا چاہتی ہے، کچھ نے کاروبار کی پلاننگ کرلی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
میوزک کے مستقبل سے مایوس موسیقار اور گلوکار متبادل ذرائع آمدنی کے بارے میں سوچنے لگے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں امن وامان ، دہشت گردی اور کاروبار سمیت شوبز سرگرمیاں بھی محدود ہو کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے خاص طور پر میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار ، میوزیشنز اور میوزک ڈائریکٹرز متاثر ہوئے ہیں۔ملکی امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر ملٹی نیشنل کمپنیوں اور چینلز کے زیراہتمام ہونیوالے میوزک کنسرٹس کئی سالوں سے نہیں ہورہے جب کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی میوزک شوز رحجان بھی ختم ہوگیا ہے ۔




فلمیں نہ بننے کی وجہ سے پلے بیک سنگرز اور میوزک ڈائریکٹرز فارغ بیٹھے ہیں ۔ان میں سے اکثریت بیرون ممالک مستقل طور پرشفٹ ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہے اور کچھ نے متبادل کاروبار کے بارے میں پلاننگ کر رہے ہیں ۔چند ماہ قبل میوزک ڈائریکٹر وجاہت عطرے نے میوزک اکیڈمی بنائی اور اب گلوکارہ ترنم ناز نے بھی ترنم کے نام سے میوزک اکیڈمی قائم کرلی ہے۔ اس حوالے سے گلوکارہ نے بتایا کہ اکیڈمی میں گائیکی کے شوقین لڑکے اور لڑکیوں کو موسیقی کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی کیونکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔میری کوشش ہوگی کہ میں نے آج تک جو سیکھا وہ نئے ٹیلنٹ تک پہنچائوں تاکہ وہ میوزک کے میدان میں ملک وقوم کانام روشن کریں ۔
Load Next Story