بلز و تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے اسٹیل مل کو 25 ارب روپے ملنے کا امکان

بدترین بحران میں دھنسی پاکستان اسٹیل کی پیداوارتاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی


Business Reporter August 19, 2013
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ادارے کے ملازمین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے 2ارب50کروڑ روپے آئندہ ہفتے تک فراہم کردیے جائیں. فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کو ملازمین کی تنخواہوں اور گیس و بجلی کے واجبات کی ادائیگی کے لیے آئندہ ہفتے ڈھائی ارب روپے فراہم کرنے کا امکان ہے۔

پاکستان اسٹیل مل کی مزدور تنظیموں کے نمائندوں کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت خزانہ کو پاکستان اسٹیل مل کی مالی مشکلات سے آگاہ کردیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ کم از کم ملازمین کو تنخواہوں اور گیس وبجلی کے واجبات کی ادائیگی کے لیے بیل آؤٹ پیکج میں سے کچھ رقم فراہم کی جائے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ادارے کے ملازمین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے 2ارب50کروڑ روپے آئندہ ہفتے تک فراہم کردیے جائیں

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین ڈھائی ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں جبکہ عید الفطر پر تمام ملازمین کو محض سات ہزار روپے کی ادائیگیاںکی گئی تھیں،پاکستان اسٹیل مل اس وقت تاریخ کے بدترین مالی بحران کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور ادارے کی پیداواری صلاحیت تاریخ کی کم ترین سطح 11فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں