ہفتہ رفتہ روئی کی قیمتیں 7000 روپے من کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں

ٹیکسٹائل واسپنگ ملز اور کپاس کے نجی برآمدکنندگان کی جانب سے خریداری میں اضافہ اثرانداز ہوا، اسپاٹ ریٹ200روپے بڑھ گئے


Business Desk August 19, 2013
کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200روپے کا اضافہ کردیا. فوٹو: فائل

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملزاورکپاس کے نجی برآمد کنندگان کی جانب سے روئی کی خریداری میں اضافہ ہونے کے باعث روئی کی قیمت میں فی من 300روپے کا اضافہ ہوگیا۔

صوبہ پنجاب میں روئی کی قیمت فی من 7000روپے کی نئی اونچی سطح پرپہنچ گیا، کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200روپے کا اضافہ کردیا، صوبہ سندھ میں روئی کی قیمت فی من 300روپے کے اضافے کے ساتھ فی من 6900روپے پھٹی کی قیمت فی 40کلو200روپے کے اضافے کے ساتھ 2850 تا 3000روپے بنولہ کی قیمت فی من 800 تا 900روپے رہا جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کی قیمت فی من 6900 تا 7000روپے پھٹی کی قیمت 2800 تا 3000 روپے بنولہ کی قیمت فی من 800 تا 925روپے رہا۔



کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ صوبہ سندھ وپنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں بارشیں ہونے کے باعث پھٹی کی رسد متاثرہونے اوربین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ یوایس ڈی اے نے دنیا میں روئی کی پیداوارمیں گزشتہ رپورٹ کے نسبت کمی اورکاٹن کے اسٹاک میں بھی کمی کی رپورٹ کے علاوہ ڈالرکے نسبت روپے کی قیمت میں کمی کے سبب کپاس کی برآمدات سستی ہونے کے باعث روئی کی قیمت میں تیزی کا رجحان ہے، کاٹن یارن کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان ہے، نیویارک کاٹن مارکیٹ میں روئی کے وعدے کی قیمت میں 3 تا 4 امریکی سینٹ کااضافہ ہوا آئندہ دنوں میں بھی روئی کی قیمت میں اضافہ برقراررہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں