کراچی کے ڈپٹی میئر کے لیے ایم کیوایم پاکستان کے ارشد حسن کامیاب

ڈپٹی میئر کے لیے ایم کیو ایم کے ارشد حسن اور پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاص کے درمیان مقابلہ ہوا


ویب ڈیسک April 18, 2019
ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ڈپٹی میئر کی نشست خالی ہوئی تھی (فوٹو: فائل)

PESHAWAR: سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے ڈپٹی میئر کے انتخاب میں ایم کیو ایم کے ارشد حسن 194 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد کراچی کے ڈپٹی میئر کے لیے پولنگ ہوئی، جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی، شہر کے بلدیاتی نظام کے دوسرے اہم ترین عہدے کے لیے ایم کیو ایم کے ارشد حسن اور پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاص کے درمیان مقابلہ ہوا۔

یہ پڑھیں: ڈپٹی میئر سمیت 18 بلدیاتی نمائندے بھی الیکشن میں

سرکاری نتائج کے مطابق ڈپٹی میئر کے انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے ارشد حسن 194 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاص نے 78 ووٹ حاصل کیے۔

ڈپٹی میئر کی کامیابی پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ارشد حسن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے اور آج ایم کیو ایم کو جہموری فتح نصیب ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجود ہ بلدیاتی نظام لنگڑا مفلوج نظام ہے، کم اختیارات کے باوجود شہر کی بہتر خدمت کی، ہم سب مل کر ایک خوبصورت شہر گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں