مکی آرتھر قومی ٹیم کی مزید کوچنگ کے خواہش مند

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور معاہدے میں توسیع نہیں چاہتے


Muhammad Yousuf Anjum April 18, 2019
بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور معاہدے میں توسیع نہیں چاہتے۔ فوٹو: فائل

چیف کوچ مکی آرتھر نے کوچنگ کنٹریکٹ میں توسیع کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

ورلڈکپ روانگی سے پہلے چیف کوچ مکی آرتھر نے کنٹریکٹ میں توسیع کی خواہش کا اظہار کردیا ہے تاہم بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور معاہدے میں توسیع نہیں چاہتے، مکی آرتھر سمیت تمام غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کا کنٹریکٹ ورلڈکپ تک ہے، چیف کوچ نے کرکٹ بورڈ سے ورلڈکپ کے بعد بھی ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں جاری رکھنے کا پیغام پہنچایاہے۔

مکی آرتھر کا موقف ہے کہ پاکستانی ٹیم ٹیلینٹ سے مالامال ٹیم ہے اور اس کے ساتھ ورلڈکپ کے بعد کام کرنا بھی میرے لیے خوشی کا باعث ہوگا، ہیڈکوچ اپنے کئی بیانات میں پہلے بھی کچھ ایسے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔ دوسری جانب بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور 2014 سے ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں، وہ اب اپنا معاہدہ پورا ہونے کا انتظار کررہےہیں، ان کا موقف ہے کہ فیملی کو بہت مس کررہاہوں اور اب اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

پی سی بی نے اس حوالے سے فی الحال خاموشی کی پالیسی اپنائی ہے، نئے معاہدے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کو سامنے رکھتےہوئے کرنے پر اتفاق کیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں