دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے فواد چوہدری

ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے، وزیراطلاعات


ویب ڈیسک April 18, 2019
ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے، وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، پشاور اور کوسٹل ہائی وے کے بہیمانہ واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے ہزارہ کمیونٹی پر حملہ کیا گیا پھرحیات آباد میں دہشت گردی کا واقعہ اور آج کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کا بہیمانہ واقعہ پیشآیا، ان تمام واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ گوادرکوسٹل ہائی وے پرمسلح افراد کی فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے، انشااللہْ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے، ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |