امن دشمن بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنوں کا ہی خون بہا رہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل جاری رہے گا، جام کمال


ویب ڈیسک April 18, 2019
بلوچستان کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈا پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ امن کے دشمن اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔

کوسٹل ہائی وے پر 14 افراد کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کرکے بربریت کی انتہا کردی۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے اور بلوچستان کی ترقی کو روکنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ صوبے کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈا پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔ صوبے کے عوام کی تائید وحمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔