بدین چاول کا سیزن شروع کھاد زرعی ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ

یوریا کھاد کی بوری 140،ڈی اے پی کی 50اور 23'23 والی بوری 100 روپے مہنگی ہو گئی،کاشتکار پریشان

چاول کا سیزن شروع ہوتے ہی منافع خور تاجر کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ کرکے کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہوگئے۔ فوٹو: فائل

بدین ضلع سمیت گولاڑچی، ٹنڈوباگو، ماتلی، تلہار، کڈھن، نندو، کھوسکی، ترائی، لواری شریف ودیگر چھوٹے و بڑے شہروں میں کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا۔

چاول کا سیزن شروع ہوتے ہی منافع خور تاجر کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ کرکے کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہوگئے۔ واضع رہے کہ گذشتہ3 برسوںسے چاول کی سیزن میں کھاد کی فی بوری پر ایک سو سے 2سوروپے کا اضافہ کرکے کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا اور منافع خور تاجروں نے کروڑوں روپے کمائے اس سال بھی چاول کی سیزن شروع ہوتے ہی تاجروں یوریا کھاد کی فی بوری پر 140 روپے، ڈی اے پی کی بوری پر 50 روپے 23'23 والی بوری پر 100 روپے جبکہ زرعی ادویات کی قیمتوں میں 30 سے35 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔




اس سلسلہ میں چھوٹے کاشتکاروں نے بتایا کہ بدین ضلع بھر میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، تاجروں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ متعلقہ افسران ماہانہ پیسے لینے میں مصروف ہیں۔ تاجر بلیک مارٹنگ سے جتنا بھی کماتے ہیں، اس کا آدھا افسران میں تقسیم کردیتے ہیں۔افسران بلیک مارکٹنگ میں ملوث تاجروں کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔
Load Next Story