اسلام آباد میں کینیڈین ماڈل کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

غیر ملکی خاتون نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا


ویب ڈیسک April 18, 2019
غیر ملکی خاتون نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت میں کینیڈا کی شہری خاتون کو ہراسانی کا نشانہ بنانے والے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق کینیڈین خاتون سے بدتمیزی اور ان کا پیچھا کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں حمزہ سہیل اورانس کامران شامل ہیں۔



ملزمان کیخلاف تھانہ سہالہ میں خاتون کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ غیر ملکی خاتون نے دونوں ملزمان کی شناخت بھی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں کے ہاتھوں کینیڈین خاتون سیاح ہراسانی کا شکار

واضح رہے کہ منگل کو اوباش نوجوان نے خاتون کو ہراساں کیا تھا جس پر انہوں نے وزیراعظم کے شکایات پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔