نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو پھر طلب کرلیا

حمزہ شہباز گزشتہ پیشیوں پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے تھے، ذرائع

نیب کی 3 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کرے گی فوٹو: فائل

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں پھر طلب کرلیا ہے۔


نیب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کیس میں تیسری بار طلب کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں حمزہ شہباز کو نیب میں 22 اپریل کی طلبی کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف کو آئندہ طلبی پر اپنی صفائی کے لیے تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کی 3 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کرے گی۔ حمزہ شہباز شریف گزشتہ پیشیوں پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔
Load Next Story