پی سی بی نے بغاوت کرنے والے گورننگ بورڈ رکن پر پابندی عائد کردی   

نعمان بٹ اب گورننگ بورڈ کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے، پی سی بی


ویب ڈیسک April 18, 2019
نعمان بٹ اب گورننگ بورڈ کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے، پی سی بی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغاوت کرنے والے گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز گورننگ بورڈ اجلاس میں بغاوت کرنے والے بورڈ کے رکن اور سیالکوٹ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نعمان بٹ پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد اب وہ کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق نعمان بٹ مس کنڈیکٹ کے مرتکب قرار پائے، پی سی بی کو نعمان بٹ کے خلاف مس کنڈیکٹ کی درخواست خود بورڈ کے رکن نے دی جس پر کارروائی کی گئی لہذا نعمان بٹ اب گورننگ بورڈ کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔