دہشت گرد ایکسپریس میڈیا سے خوفزدہ ہیں عامر افضال

حملہ آواروں کو اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، صدر انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد


Numainda Express August 19, 2013
دہشت گردوں نے صرف ایکسپریس میڈیا گروپ پر ہی حملہ نہیں کیا بلکہ یہ میڈیا سے وابستہ 10لاکھ لوگوں اور ایک لاکھ سے زائد اخبار فروشوں پر حملہ ہے. فوٹو: ایکسپریس

انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد کے صدر سید عامر افضال شاہ اور جنرل سیکرٹری حاجی عبدالحکیم منان نے ایکسپریس میڈیا گروپ کراچی کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد، حقائق دکھانے اور ہمیشہ سچ بولنے سے ایکسپریس میڈیا سے خوفزدہ لگ رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بزدلوں کی طرح حملہ کر کے وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ انھوں نے بڑا کارنامہ کیا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔



پاکستان میں میڈیا سے وابستہ تمام لوگ بند مٹھی کی طرح ہیں، دہشت گردوں نے صرف ایکسپریس میڈیا گروپ پر ہی حملہ نہیں کیا بلکہ یہ میڈیا سے وابستہ 10لاکھ لوگوں اور ایک لاکھ سے زائد اخبار فروشوں پر حملہ ہے جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، انھوں نے ایکسپریس میڈیا گروپ میں شامل تمام صحافیوں اور ورکرز کے بلند حوصلے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ملک بھر کے اخبار فروش، سید افضال احمد شاہ اور ٹکا خان کی قیادت میں ان کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں